کیا اجنبی خادمہ اپنے مخدوم سے پردہ کرے؟
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

کیا گھر میں کام کرنے والی خادمہ کے لیے اپنے مخدوم سے پردہ کرنا واجب ہے؟

جواب:

ہاں ، اس پر واجب ہے کہ وہ اپنے مخدوم سے پردہ کرے اور اس کے پاس زیب و زینت ظاہر نہ کرے اور عموی دلائل کے پیش نظر مخدوم کا اپنی خادمہ سے خلوت کرنا حرام ہے ، کیونکہ خادمہ کا پردہ نہ کرنا اور زیب و زینت کا ظاہر کرنا اس کے متعلق فتنہ بھڑکائے گا ، نیز جب مخدوم خادمہ سے خلوت کرے گا تو یہ ان اسباب میں سے ہے جن سے شیطان اس خادمہ سے گناہ میں ملوث ہونے کو مزین کر دے گا ۔
(عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ )

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: