فتویٰ : سابق مفتی اعظم سعودی عرب شیخ ابن باز رحمہ اللہ
سوال :
میں نے اول شب وتر پڑھ لئے پھر آخر شب قیام کیا، تو اب نماز کیسے پڑھوں ؟
جواب :
اگر آپ نے اول شب وتر پڑھ لئے تھے پھر توفیق الہیٰ سے آخر شب قیام میسر آیا، تو اس صورت میں وتروں کے علاوہ دو دو رکعتیں نماز پڑھیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے :
الأ وتران فى ليلة
”ایک رات میں دو بار وتر نہیں ہیں۔ “
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم وتروں کے بعد دو رکعتیں بیٹھ کر پڑھتے تھے۔ اس کی حکمت یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو وتروں کے بعد نماز کے جواز کے بارے میں بتانا چاہتے تھے۔