یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔
سوال:
پھوپھو کی بہن سے شادی کیسی ہے؟ قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت کر دیں۔
جواب:
قرآن و سنت کی رو سے نسباً حرام سات رشتے ہیں: ماں، بہن، بیٹی، بھانجی، بھتیجی، پھوپھی اور خالہ، اور جو رشتے نسب کی رو سے حرام ہیں، وہ رشتے رضاعت کی وجہ سے بھی حرام ہیں، جیسے رضاعی ماں، رضاعی بہن، رضاعی پھوپھی وغیرہ۔ پھوپھا کی بہن شرعی اعتبار سے حرام رشتوں میں داخل نہیں، اس لیے اس کے ساتھ نکاح کیا جا سکتا ہے۔