وضع حمل کے لیے کافر مرد ڈلیوری کیس
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال:

کیا مسلمان عورت کے لیے جائز ہے کہ وضع حمل کے لیے یہ جانتے ہوئے بھی ہسپتال جائے کہ وہاں پر کافر مرد ڈلیوری کیس کریں گے؟

جواب:

جب وہ مجبور ہو اور کافر ڈاکٹروں کے علاوہ اس کو کوئی (مسلمان مرد یا لیڈی) ڈاکٹر میسر نہ ہو تو ان سے ڈلیوری کروانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ ہم پڑھا کرتے ہیں کہ اس کو مسلمان ڈاکٹر کے علاوہ کسی سے بچہ جنوانا جائز نہیں ہے لیکن اس کی دلیل کہاں ہے جبکہ ضرورتوں کے وقت احکام مختلف ہوتے ہیں؟

(مقبل بن ہادی الوادعی رحمہ اللہ )

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: