نفل روزے
عبید اللہ طاہر حفظ اللہ

نفل روزے :
غیر رمضان میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کا طریقہ
❀ « عن أنس بن مالك رضي الله عنه، يقول: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يفطر من الشهر حتى نظن أن لا يصوم منه، ويصوم حتى نظن أن لا يفطر منه شيئا، وكان لا تشاء تراه من الليل مصليا إلا رأيته، ولا نائما إلا رأيته. »
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کسی مہینے میں روزہ چھوڑتے جاتے یہاں تک کہ ہم خیال کرتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے میں روزہ نہیں رکھیں گے، اور کبھی روزہ رکھتے جاتے یہاں تک کہ ہم خیال کرتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے میں روزہ نہیں چھوڑیں گے، اور رات میں اگر کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتا ہوا دیکھنا چاہتا تو (اس حالت میں بھی) دیکھ لیتا، اور سونے کی حالت میں دیکھنا چاہتا تو اس حالت میں بھی دیکھ لیتا۔ [صحيح بخاري 1972]

❀ «عن ابن عباس رضي الله عنها، قال: ما صام النبى صلى الله عليه وسلم كاملا قط غير رمضان، ويصوم حتى يقول القائل: لا والله لا يفطر، ويفطر حتى يقول القائل: لا والله لا يصوم. »
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے علاوہ کبھی کسی مہینے کے پورے روزے نہیں رکھے۔ اور دیگر مہینوں میں کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھتے جاتے تھے یہاں تک کہ کہنے والا کہتا کہ اللہ کی قسم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ نہیں چھوڑیں گے، اور (کبھی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ چھوڑتے جاتے یہاں تک کہ کہنے والا کہتا کہ اللہ کی قسم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ نہیں رکھیں گے۔“ [صحيح بخاري1971، صحيح مسلم1157]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل
1