تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
سوال:
کیا جن جنت میں داخل ہوں گے ؟
جواب :
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
« فِيهِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ» [الرحمن: 56]
”ان میں نیچی نگاه والی عورتیں ہیں، جنھیں ان سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا ہے اور نہ کسی جن نے۔“
یعنی وہ خوبصورت ہم عمر عورتیں ہوں گی جن سے ان کے خاوندوں سے قبل کسی جن و انس نے جماع نہ کیا ہوگا، یہ مومن جنوں اور انسانوں کے جنت میں داخل ہونے کی ایک دلیل ہے۔ ضمره بن حبیب سے سوال کیا گیا، کیا جن جنت میں داخل ہوں گے؟ انھوں نے کہا: ہاں اور وہ نکاح بھی کریں گے۔ جنوں کے لیے جنیات اور انسانوں کے لیے حوریں ہوں گی۔