موزوں کا تھوڑا سا پھٹا ہونا قابل معافی ہے

فتویٰ : سابق مفتی اعظم سعودی عرب شیخ ابن باز رحمہ اللہ

سوال : ایک شخص نے نماز کے بعد جلد یا بدیر دیکھا کہ اس کے ایک پاؤں کی جراب درمیانہ سائز میں پھٹی ہوئی ہے، وہ نماز دوبارہ پڑھے گا یا نہیں؟
جواب : جب جراب یا موزہ تھوڑا سا پھٹا ہو یا اس میں عرفاً معمولی سوراخ ہو تو یہ قابل معافی ہے اور اس میں نماز پڑھنا درست ہو گا۔ ویسے اہل ایمان خواتین و حضرات کے لئے احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ موزے اور جرابیں پھٹے ہوئے نہ ہوں تا کہ دین میں احتیاطی نکتہ نظر ملحوظ رہے اور اہل علم کے اختلاف سے بچا جا سکے۔ جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:
دع ما يريبك إلى ما لا يريبك [صحيح البخاري، سنن ترمذي، سنن النسائي و سنن الدارمي]
”شک سے بچیں یقین کا دامن تھامیں۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا:
من التقى الشبهات فقد استبرا لدينه وعرضه [متفق عليه]
”جو شخص شبہات سے بچے گا وہ اپنے دین اور عزت کو محفوظ کر لے گا۔“ والله ولي التوفيق

 

اس تحریر کو اب تک 7 بار پڑھا جا چکا ہے۔

Leave a Reply