محرم کے مسائل
➊ محرم حرمت والے مہینوں میں سے ہے۔ اس میں جنگ و قتال کرنا حرام ہے الا یہ کہ مسلمانوں پر کافر حملہ کر دیں، حملے کی صورت میں مسلمان اپنا پورا دفاع کریں گے۔
(صحیح بخاری:۱۷۴۲)
➋ بعض لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ ” محرم میں شادی نہیں کرنی چاہئے“ اس بات کی شریعتِ اسلامیہ میں کوئی اصل نہیں ہے۔
➌ خاص طور پر محرم ہی کے مہینے میں قبرستان جانا اور قبروں کی زیارت کرنا، قبروں کو لیپنا پوتنا یا تجدید کرنا کتاب وسنت سے ثابت نہیں ، یادر ہے کہ آخرت وموت کی یاد، اموات کے لئے دعا کرنا ہر وقت بغیر کسی تخصیص کے اور قبروں کی زیارت کرنا جائز ہے بشرطیکہ تمام بدعتی امور سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
➍ محرم میں کالا لباس پہننا اور اسے لباس الحزن قرار دینا قرآن وحدیث سے ثابت نہیں ہے۔
➎ ۱۰ محرم ۶۱ ھ کو سیدناحسینؓ کربلاء میں مظلومانہ شہید کئے گئے ، ان کی شہادت پر شور مچانا، آہ و بکا، سینہ کوبی ، ماتم ، گریبان پھاڑنا اور منہ وغیرہ پیٹنا یہ سب حرام کام ہیں۔