مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
لڑکی کی اس کے چچا زاد کے ساتھ شادی کرنے کی وصیت کرنا
یہ مذکورہ وصیت نافذ کرنا لازمی نہیں، کیونکہ آپ کا فرمان ہے:
”کنواری کا نکاح اس کی اجازت لیے بغیر نہ کیا جائے۔“
اور دوسرے الفاظ یہ ہیں:
”کنواری سے اس کا والد اجازت لے، اور اس کی اجازت اس کی خاموشی میں ہے۔“
[ابن باز: مجموع الفتاوي و المقالات: 102/20]