مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

فرعون کی طرف سے موسیٰ علیہ السلام پر جادوگر اور مجنون تہمت عائد کرنے کا واقعہ

فونٹ سائز:
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

سوال:

کیا فرعون نے موسیٰ علیہ السلام پر جادو اور جنون کی تہمت بھی لگائی تھی ؟

جواب :

جی ہاں!
اللہ تعالیٰ نے اس کی بات نقل فرمائی ہے۔
فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِ وَقَالَ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ ﴿٣٩﴾
”تو اس نے اپنی قوت کے سبب منہ پھیر لیا اور اس نے کہا: یہ جادوگر ہے یا دیوانہ۔“ [الذاريات: 39]
یعنی فرعون نے تکبر اور عناد کرتے ہوئے موسٰ علیہ السلام ی کے لائے ہوئے واضح حق سے انکار کیا اور اپنی تعداد پر فخر کیا۔ اللہ کا دشمن اپنی قوم پر غالب تھا، اس لیے اس نے تمام گروہوں کو اپنے ساتھ جمع کیا۔ وقال سحر أو مجنونه یعنی اے موسی! تیرا معاملہ تیری لائی ہوئی دعوت میں دوطرح ہی کا ہوسکتا ہے، یا تو تو جادوگر ہے یا پھر مجنون۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔