غیر اللہ کی قسم کھانا
تحریر: مولانا ابوالحسن مبشر احمد ربانی

سوال : بعض لوگ اپنی گفتگو میں اولاد، اولیاء اور نیک بندوں کی قسم کھاتے ہیں، کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟
جواب : اسلامی تعلیمات میں غیر اللہ کی قسم کھانے سے روکا گیا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر اللہ کی قسم کو کفرو شرک قرار دیا ہے۔

❀ سعد بن عبداللہ فرماتے ہیں :
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو قسم کھاتے ہوئے سنا، اس نے کہا: کعبہ کی قسم ! تو اسے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا ہے : من حلف بغير الله فقد كفر او اشرك
’’ جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی اس نے شرک کیا۔ “ [ ابوداود، كتاب الايمان و النذور : باب كراهية الحلف بالاباء : 2351 ، ترمذي: 1535 ]

❀ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں ایک قافلے میں باپ کی قسم کھاتے ہوئے سنا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : إن الله ينهاكم ان تحلفوا بآبائكم، ‏‏‏‏‏‏فمن كان حالفا، ‏‏‏‏‏‏فليحلف بالله او ليسكت ’’ بیشک اللہ تمہیں تمہارے باپوں کی قسم کھانے سے منع کرتا ہے، جو شخص قسم کھانا چاہے اللہ کی قسم کھائے یا خاموش رہے۔ “ [ ابوداود، كتاب الايمان و النذور : باب كراهية الحلف بالاباء : 3249، بخاري : 6648، مسلم: 1646 ]

↰ مذکورہ بالا حدیث صحیحہ سے معلوم ہو ا کہ غیر اللہ کی قسم کھانا حرام و شرک ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہیے، جو لوگ اپنی گفتگو میں دودھ پتر کی قسم، پیر کی قسم، مرشد کی قسم، سید کی قسم، ماں باپ کی قسم، محبت کی قسم وغیرہ جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں انہیں اپنے محبوب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مذکورہ بالا احادیث پر سنجیدگی و متانت سے غور و حوض کرنا چاہیے اور ناجائز و حرام قسموں سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے