غیر اللہ کو سجدہ کرنے کا حکم صحیح احادیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب الجواب الباہر فی زوار المقابر سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ شیخ عطا اللہ ثاقب نے کیا ہے۔

مسجد صرف اللہ تعالیٰ کا حق ہے :

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ایک دفعہ شام سے مدینہ منورہ آئے تو آپ کو سجدہ کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: معاذ ! یہ کیا!
معاذ کہنے لگے: یا رسول اللہ! میں نے شام میں یہود و نصاریٰ کو دیکھا کہ وہ اپنے پوپ پادریوں وغیرہ کو سجدہ کرتے ہیں چنانچہ میں نے بھی تعظیما ایسا ہی کیا۔ آپ نے فرمایا: اے معاذ!
إنه لا يصلح السجود إلا لله ولو كنت آمرا أحدا أن يسجد لأحد لأمرت المرأة أن تسجد لزوجها من عظم حقه عليها
”اللہ کے سوا کسی کو سجدہ کرنا جائز نہیں ہے اگر میں کسی کو سجدہ کرنے کی اجازت دیتا تو صرف عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے کیونکہ خاوند کا مرتبہ زیادہ ہے۔“
مسند احمد (381/3) سنن ابن ماجه، کتاب النکاح باب حق الزوج على المرأة (حديث : 1853 )