غصہ اور وسوسوں کا علاج حدیث کی روشنی میں
یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔

سوال:

مجھے اکثر طور پر کوئی نہ کوئی آفت یا شیطانی وسوسہ رہتا ہے، اس کا علاج بتا دیں۔ (جزاکم اللہ خیراً)

جواب:

معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ وغیرہ سے ایک حدیث مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”بلاشبہ میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں اگر یہ غصے والا آدمی کہہ لے تو اس کا غصہ اس سے چلا جائے: أعوذ بالله من الشيطان الرجيم میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے۔“
(مسند احمد 244/5، 240/5، ح: 22437، 22462)، ابوداؤد، کتاب الأدب، باب ما يقال عند الغضب (4780)، ترمذی (3452)، مسلم (2610)
غصہ ایک ایسا مرض ہے جس کی وجہ سے بعض دفعہ انسان کئی وسوسوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ اس لیے تعوذ بتایا گیا، اسی طرح صحیح مسلم وغیرہ میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وساوس سے بچاؤ کے لیے کئی مواقع پر تعوذ کی تعلیم دی ہے اور دکھوں کے ازالے کے لیے آیتِ کریمہ اور پریشانیوں کے ازالے والی دعائیں پڑھا کریں، حصن المسلم وغیرہ کتابوں میں ایسی دعائیں موجود ہیں۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے