یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔
سوال:
کیا غسل میں بسم اللہ پڑھنا واجب ہے؟
جواب:
ہاں غسل میں بسم اللہ پڑھنا واجب ہے ، کیونکہ غسل وضو کے قائم مقام ہے اور جو وضو میں بسم اللہ نہیں پڑھتا ، اس کا وضو نہیں ہوتا تو جو غسل میں جو کہ وضو کا قائم مقام ہے ، بسم اللہ نہیں پڑھے گا اس کا غسل نہیں ہوگا۔
(محمد ناصر الدین الالبانی رحمہ اللہ )