یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔
سوال :
وہ قول کہاں تک درست اور صحیح ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ عورت اپنی زندگی میں صرف تین مرتبہ نکلتی ہے ، ایک مرتبہ اپنی ماں کے پیٹ سے اس دنیا کی طرف ، اور ایک مرتبہ اپنے باپ کے گھر سے اپنے خاوند کی طرف اور تیسری مرتبہ اپنے خاوند کے گھر سے اپنی قبر کی طرف ؟
جواب :
مذکورہ قول حدیث تو نہیں ہے ، یہ تو صرف لوگوں کے کلام کا ایک حصہ ہے ، شاید کہ یہ ان لوگوں کے کلام سے ہے جو عورت کو گھر سے باہر نکل کر بلا مقصد مٹرگشت کرنے سے روکنا اور بچانا چاہتے ہیں ۔
(عبد العزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ )