مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
طلاق دے دینے والے یا رنڈوے زانی پر زنا کی حد کا نفاذ
جو کسی عورت سے شادی کرتا ہے، پھر زنا کرتا ہے۔ اس پر رجم کی حد لگائی جائے گی، خواہ اس کی بیوی اس کی زوجیت میں موجود ہو یا مرگئی ہو، کیونکہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ مباشرت کرنے کی وجہ سے شادی شدہ ہو چکا ہے، عورت کا بھی یہی حکم ہے۔
[اللجنة الدائمة: 8820]