تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
89۔ شیطان کو بھگانے میں ذکر الہٰی کس قدر موثر ہے ؟
جواب :
اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
أَلَا بِذِكْرِ اللَّـهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ ﴿٢٨﴾
”سن لو! اللہ کی یاد ہی سے دل اطمینان پاتے ہیں۔“ [الرعد: 28]
اگر ذکر میں صرف یہ ایک ہی خصلت ہوتی تو بھی انسان کے لیے ضروری تھا کہ وہ ذکر الہی میں کمی نہ کرے اور ہمیشہ ذکر الہی میں مشغول رہے۔ انسان اپنے دشمن (شیطان) سے صرف ذکر کے ذریعے ہی اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتا ہے اور دشمن (شیطان) صرف غفلت ہی کی وجہ سے اس پر داخل ہو سکتا ہے۔ دشمن (شیطان) گھات لگا کر بیٹھ جاتا ہے، جب انسان غافل ہوتا ہے تو اس پر حملہ کرتا اور اسے قابو کر لیتا ہے۔ [الوابل الصيب لابن القيم ص:50 ]