مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

شیطان اور نقصان دہ چیزوں سے حفاظت کے لیے مسنون دعا

فونٹ سائز:
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

جب میں کسی جگہ جاؤں تو کیا پڑھوں، تاکہ شیطان سے نجات پاؤں

جواب :

سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:
«من نزل منزلا ثم قال: أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق، لم يضره شيء حتى يرتحل من منزله ذلك»
جو کسی جگہ اترا، پھر اس نے کہا: «أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق » ”میں اللہ کے تمام کلمات کے ساتھ ہر اس چیز سے پناہ چاہتا ہوں جو اس نے پیدا کی۔“ اسے اس جگہ سے کوچ کرنے تک کوئی چیز نقصان نہ دے گی۔“ [صحيح مسلم، رقم الحديث 2708]
حدیث میں لفظ «شيء» عام ہے۔ جو ہر ضَرر رساں چیز کو شامل ہے۔
اس لیے اس کے تحت شیطان اور غیر شیطان سب آ جاتے ہیں۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔