عبید اللہ طاہر حفظ اللہ
سنیچر اور اتوار کے روزے کی فضیلت
❀ «عن أم سلمة رضي الله عنها، تقول: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصوم يوم السبت ويوم الأحد أكثر مما يصوم من الأيام، ويقول: إنهما يوما عيد المشركين، فأنا أحب أن أخالفهم.»
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سنیچر اور اتوار کے دن بکثرت روزہ رکھا کرتے تھے، اور فرماتے تھے کہ یہ دو دن مشرکین کی عید کے دن ہیں، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ (روزہ رکھ کر) ان کی مخالفت کروں۔ [مسند احمد 26750، حسن]
نوٹ: گویا مشرکین کی مخالفت کی نیت سے ان دو دنوں کا روزہ رکھنا مسنون ہے۔