سفر کی وجہ سےروزہ توڑنا کیسا ہے؟

سوال : میں ایک سفر میں ہوں اور سفر کی وجہ سے میں نے صوم توڑ رکھا ہے۔ ایک روز میں عصر سے پہلے اپنے گھر پہونچ گیا۔ تو کیا اس وقت سے مجھ پر کھانے، پینے وغیرہ سے رکا رہنا ضروری ہے یا افطار کی حالت میں رہوں ؟
جواب : جس شخص نے کسی سبب سے صوم نہیں رکھا تو اس سبب کے ختم ہونے سے اس پر کھانے، پینے، اور جماع سے رکا رہنا ضروری ہے۔ پس جب سفر دن کے درمیان ختم ہو گیا تو دن کے بقیہ حصہ میں آدمی پر امساک واجب ہے۔ کیوں کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے اَوْعَلَي سَفَرٍ یعنی ”تم سفر میں ہو۔“ اور اب سفر ختم ہو چکا ہے۔ مریض شخص کے بارے میں بھی یہی کہا جائے گا کہ جب وہ مرض کی وجہ سے صوم نہ رکھے اور دن کے درمیان شفایاب ہو جائے تو عذر کے زائل ہونے کی بنا پر اس پر دن کے بقیہ حصہ میں امساک لازم ہے۔ ساتھ ہی دوسرے چھوٹے ہوئے صیام کی طرح اس دن کے صوم کی قضا بھی ضروری ہے۔
’’ شخ ابن جبرین رحمہ اللہ “

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
لنکڈان
ٹیلی گرام
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
پرنٹ کریں
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: