مسلسل بول کی مریضہ کا حکم

فتویٰ : سابق مفتی اعظم سعودی عرب شیخ ابن باز رحمہ اللہ
سوال : ایک عورت نو ماہ سے حاملہ ہے، اور وہ مسلسل بول کے مرض سے دوچار ہے۔ اس وجہ سے وہ آخری ماہ نماز پڑھنے سے رک گئی۔ کیا یہ ترک نماز ہے ؟ اور اسے کیا کرنا چاہیے ؟
جواب : مذکورہ بالا عورت اور اس جیسی دیگر عورتوں کے لئے اس بیماری کی وجہ سے نماز ادا نہ کرنا جائز نہیں ہے۔ انہیں حسب حال نماز ادا کرتے رہنا چاہئیے۔ مستحاضہ عورتوں کی طرح ہر نماز کے وقت وضو کریں اور روئی وغیرہ کے استعمال سے امکانی حد تک (پیشاب کے قطروں) سے بچاؤ اختیار کریں اور وقت پر نماز ادا کریں، اس نماز کے وقت ہی انہیں نوافل ادا کرنے کی بھی اجازت ہے۔ نیز انہیں مستحاضہ عورت کی طرح ظہر اور عصر اسی طرح مغرب اور عشاء کی نمازوں کو جمع کر کے ادا کرنے کی بھی شرعاً اجازت ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
اتَّقُوا اللَّـهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ [64-التغابن:16]
”جہاں تک ہو سکے اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ر ہو۔ “
ایسی عورت پر توبہ کے ساتھ ساتھ چھوڑی ہوئی نمازوں کی قضاء بھی ضروری ہے۔ گزشتہ پر ندامت کا اظہار کرے اور آئندہ کے لئے ایسا کام نہ کرنے کا عزم کرے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
وَتُوبُوا إِلَى اللَّـهِ جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ [24-النور:31]
”اے ایمان والو ! اللہ کے حضور سب کے سب توبہ کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔ “
اس تحریر کو اب تک 5 بار پڑھا جا چکا ہے، جبکہ صرف آج 1 بار یہ تحریر پڑھی گئی ہے۔

Leave a Reply