زندگی اور املاک کی انشورنس کا حکم

تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی

زندگی اور املاک کی انشورنس کا حکم
زندگی اور املاک کی انشورنس حرام اور نا جائز ہے کیونکہ اس میں دھوکا اور سود ہے، اللہ تعالیٰ نے امت پر رحمت کرتے ہوئے اور اسے نقصان دہ چیزوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام سودی اور دھوکا دہی کے معاملات حرام قرار دیے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
«وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا» [البقرة : 275]
”حالانکہ اللہ نے بیع کو حلال کیا اور سود کو حرام کیا۔“
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دھوکے کی بیع سے منع کیا ہے۔ [صحيح مسلم 1513/4]
[ابن باز : مجموع الفتاوي و المقالات : 314/19]

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

سوشل میڈیا پر یہ مضمون فیچرڈ امیج کے ساتھ شئیر کرنے کے لیے یہ تصویر محفوظ کریں ⬇️ 💾

زندگی اور املاک کی انشورنس کا حکم