رسول اللہ ﷺ کی قربانی کا صحیح طریقہ حدیث کی روشنی میں

یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔

سوال:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسا جانور قربان کرتے تھے،کیا حدیث سے اس کی رہنمائی میسر آسکتی ہے؟

جواب:

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يضحى بكبش أقرن فحيل ينظر فى سواد و يأكل فى سواد و يمشي فى سواد
(ابو داؤد، کتاب الضحايا، باب ما يستحب من الضحايا 2796)
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا مینڈھا ذبح فرماتے جو موٹا تازہ، سینگوں والا ہوتا تھا اور جس کی آنکھیں، منہ اور ٹانگیں سیاہ ہوتی تھیں۔“

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے