دھوکے باز انسان کی کیا سزا ہے ؟
وَعَنْ أَبِي سَعِيدِ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ لَ: لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاء يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يُرْفَعُ لَهُ بِقَدْرِ غَدُرَتِهِ، أَلَا وَلَا غَادِرَ أَعْظَمُ غَدْرًا مِنْ أَمِيرِ عَامَةٍ ))
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر دھوکے باز کے لیے جھنڈا ہو گا روز قیامت اور وہ بلند کیا جائے گا اس کے لیے اس کے دھو کے کے مطابق اور نہیں کوئی بڑا دھوکے باز رعایا کے امیر سے۔“
تحقیق و تخریج:
[مسلم: ”باب تحريم الغذر“ ]
فوائد:
➊ دھوکہ دینا گناہ ہے۔
➋ دھوکہ باز کی آخرت میں دیگر سزاؤں میں سے ایک سزا یہ بھی ہوگی کہ اس کی پشت پر ایک نمایاں جھنڈا گاڑا جائے گا۔
➌ رعایا کا امیر بنا کوئی عام ذمہ داری نہیں ہے۔ اس کی چاہت کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ آج کل کے امارت کے شوقین کل کو حساب دینے کا سوچ کر جائیں۔ ہمیں اس معاملہ میں صحابہ و تابعین کی زندگیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے جو امارت کے نام سے کانپتے تھے اور خاموش زندگی گزار نے خاموشی سے کار خیر کرنے کو ترجیح دیتے تھے۔
➍ معلوم ہوا کہ اگر سب سے بڑا کوئی غادر ہو سکتا ہے تو وہ امارت کا بھوکا رعایا کا امیر ہوسکتا ہے۔
➎ دھوکہ باز حضرات کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ اپنی ایسی زندگی میں کس نوعیت کے حامل جھنڈے کو بن رہے ہیں۔ جتنا بڑا غادر ہو گا اتنا بلند علم غدر نصیب ہو گا۔

[یہ مواد شیخ تقی الدین ابی الفتح کی کتاب ضیاء الاسلام فی شرح الالمام باحادیث الاحکام سے لیا گیا ہے جس کا ترجمہ مولانا محمود احمد غضنفر صاحب نے کیا ہے]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے