دورانِ حیض مہندی لگانے کا شرعی حکم
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

دوران حیض مہندی لگانے کا کیا حکم ہے ؟ کیا جب تک مہندی کا رنگ ہاتھوں پر رہے اسے نجاست سمجھا جائے گا ؟

جواب :

عورت کے لئے دوران حیض ہاتھوں پر مہندی لگانا جائز ہے اس لئے کہ اس کا بدن پاک ہے اسی لئے تو حائضہ عورت سے مصافحہ کرنا بھی جائز ہے۔ یہ بات ثابت شدہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بعد پانی پیا جبکہ وہ حیض سے دوچار تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے منہ رکھنے والی جگہ پر اپنا منہ رکھتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے (جب کپڑا پکڑانے کا مطالبہ کیا انہوں نے اپنے حیض کا ذکر کیا تھا) فرمایا :
«إن حيضت ليست فى ييرك» [رواه مسلم وكتاب الحيض 11]
”تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے۔“
مہندی پاک ہے۔ پاک جگہ پر لگائی جاتی ہے اس میں منع والی کوئی بات نہیں۔
(شخ ابن جبرین)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے