رسول اللہﷺ کے پاس ایک مہمان آیا،آپﷺ نے اپنی تمام ازواج مطہرات کی طرف کھانے کے لیے پیغام بھیجا، لیکن کسی کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہ تھا، اس پر آپﷺ نے یہ دعا کی
اللھم انی اسلک من فضلک و رحمتک، انہ لا یملکھما الا انت۔
’’اے اللہ !میں تجھ سے تیرے فضل اور تیری رحمت کا سوالی ہوں، ان دونوں کا مالک توہی ہے۔‘‘
دعاکرنے کی دیر تھی ایک بھنی ہوی بکری آپﷺ کو تحفہ میں بھیج دی گی،آپ ﷺ نے فرمایا، یہ اللہ کا فضل ہے، رحمت کے ابھی ہم منتظر ہیں۔
(المعجم الکبیر للطبرانی:۱۷۸/۱۰، وسندہ صحیح)