میں شدید بیماری میں مبتلا ہوں اور دعا کی قبولیت کے اوقات معلوم کرنا چاہتا ہوں
جواب :
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے :
« أدعوا لله و أنتم موقنون بالإجابة »
’’اللہ سے قبولیت کے یقین کے ساتھ دعا مانگو۔“
قبولیت کے اوقات درج ذیل ہیں:۔
➊ ليلة القدر
➋ فرض نمازوں کے بعد
➌ رات کا آخری حصہ
➍ اذان و اقامت کے درمیانی وقت میں
➎ فرض نماز کے لیے ہونے والی اذان کے وقت
➏ نماز کی اقامت کے وقت
➐ بارش اترتے وقت
➑ اللہ کی راہ میں دشمن سے تکرار کے وقت
➒ جمعہ کے دن کی آخری گھڑیوں میں
➓ سحری کے وقت
⓫ نیک نیتی کے ساتھ آب زمزم پیتے وقت،
⓬ رات کو بیدار ہوتے وقت
⓭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول دعائیں اور دعا کے وقت «لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ» پڑھنے سے
⓮ نماز شروع کرتے وقت
⓯ سلام سے قبل دعا کے وقت «اللهم إني أسئلك يا الله الواحد الصمد الذى لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا أحد»، پڑھ کر
⓰ میدان عرفات میں عرفہ کے دن دعائے حج کے وقت
⓱ مرغ کے بولنے کے وقت