دجال سے بچنے کے لئے لوگ پہاڑوں پر پناہ لیں گے صحیح احادیث سے وضاحت

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ حافظ مبشر حسین لاہوری کی کتاب قیامت کی نشانیاں صحیح احادیث کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔

دجال سے بچنے کے لئے لوگ پہاڑوں پر پناہ لیں گے

عن أم شريك رضي الله عنها أنها سمعت النبى صلى الله عليه وسلم يقول : ليفرن الناس من الدجال فى الجبال ، قالت أم شريك رضي الله عنها : يا رسول الله ! فأين العرب يومئذ ؟ قال : هم قليل
حضرت ام شریک رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ لوگ دجال سے بچنے کے لئے پہاڑوں میں چھپ جائیں گے۔ ام شریک رضی اللہ عنہا کہنے لگیں : یا رسول اللہ ! اس دن اہل عرب کہاں ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ اس دن بہت کم ہوں گے۔
مسلم : كتاب الفتن : باب في بقية احاديث الدجال (2945) احمد (511/6) ترمذی (3930)