خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا عزّیٰ کے بت کو منہدم کرنے کا واقعہ
تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ

روایت ہے کہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے عزیٰ بت کو ڈھانے کے لیے روانہ کیا۔ یہ مقام نخلہ میں ایک مکان تھا قریش، کنانہ اور مضر وغیرہ سب قبائل اس کی تعظیم کرتے تھے۔ بنی سلیم کی شاخ بنی شیبان جو بنو ہاشم کے حلیف تھے، اس مکان کے خادم تھے، جب ان کو خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے اس طرف آنے کی خبر ہوئی تو اس بت خانے کے خدام کے سردار نے اس کے دروازے میں اپنی تلوار لٹکا دی اور کہا: اے عزیٰ ! اس تلوار سے خالد اور اس کے لشکر کو اس قدر قتل کیجئے کہ ان میں سے ایک بھی باقی نہ رہے، اور پھر وہ خود پہاڑ پر بھاگ گیا، خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے یہاں پہنچ کر اس مکان کو مسمار کر دیا اور اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں واپس چلے گئے۔

تحقیق الحدیث :

[ابن هشام مع الروض الأنف 203/4، طبقات ابن سعد 145/2، تاريخ طبري 65/3]
اس میں ولید بن جمع ہے جو صدوق ہے۔
لیکن عدم اعتمادی کا شکار ہے۔
یہ روایت ضعیف ہے اور عزیٰ کی تباہی کے متعلق کوئی روایت صحیح ثابت نہیں ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے