تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ
سوال : کیا حرام کھانے والا جنت میں داخل نہ ہو گا؟
جواب : نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :
«لا يدخل الجنة لحم نبت من السحت وكل لحم نبت من السحت كانت النار اولٰي به» [احمد 321/3، مستدرك حاكم 422/4]
امام حاکم اور امام ذہبی رحمہ اللہ علیہم نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔ اسی طرح امام ابن حبان رحمہ اللہ نے بھی اسے صحیح کہا ہے۔ [موارد الظمآن ص/378]
”وہ گوشت جس نے حرام سے پرورش پائی ہو جنت میں داخل نہیں ہو گا اور جس گوشت نے حرام سے نشونما پائی ہو اس کے لیے حہنم کی آگ ہی اولیٰ ہے۔“