حاملہ عورت اور بچے کے جنازے کا حکم
تحریر: غلام مصطفےٰ ظہیر امن پوری

سوال :

حاملہ عورت فوت ہو جائے تو کیا بچے کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی ؟

جواب :

بچے پر علیحدہ نماز جنازہ پڑھنا درست نہیں، کیونکہ ابھی وہ اپنی ماں کے وجود کا حصہ تھا۔ اسے اسی طرح ماں کے ساتھ ہی دفن کر دیا جائے گا۔ اسے ماں کے بطن سے نکال کر دفن کرنا درست نہیں۔ ہاں، اگر ماں کے فوت ہونے کے بعد بچہ زندہ ہو، تو اسے نکالا جا سکتا ہے۔ پھر اگر وہ فوت ہو جائے، تو اسے جنازہ پڑھ کر الگ دفن کیا جائے گا۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے