تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر (پانی کا) چھڑکاؤ کیا گیا۔ بلال بن رباح رضی اللہ عنہ مشکینرے کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر پانی کا چھڑکاؤ کیا، سر کی جانب سے آغاز کیا اور پاؤں کی جانب تک چھڑکاؤ کیا [بيهقي دلائل النبوة]
تحقیق الحدیث :
اسناده ضعيف
[أخرجه البيهقي فى الكبري 411/3 وفي دلائل النبوة 264/7 وذكره الحافظ فى التلخيص الكبير 133/2 ]
اس کی سند میں واقدی راوی متروک اور غایت درجہ ضعیف ہے۔ [مشكاة 1710 ]