تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی
آدمی کا اپنی اولاد میں سے کسی کے ہاتھ کوئی چیز فروخت کرنا
آدمی کے لیے اپنے مال میں سے کوئی چیز اپنی اولاد میں سے کسی کے ہاتھ فروخت کرنا جائز ہے، جب وہ خریداری پر قادر ہو، وہ اس کے ساتھ اس طرح پیش آئے جس طرح غیر معروف خریدار کے ساتھ پیش آتا ہے اور اس معاملے میں اس کے ساتھ جانبداری کا اظہار نہ کرے، جس میں اس کے دیگر بھائیوں پر اس کو ترجیح دینے کا کوئی پہلو ظاہر ہو۔
[اللجنة الدائمة: 4153]