اللہ تعالیٰ کے ناموں کا ترجمہ کرنا کیسا ہے؟

Read in English
فونٹ سائز:
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے عقیدہ سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ فضیلۃ الشیخ مولانا محمد یاسر عرفات حفظہ اللہ نے کیا ہے۔

35- اللہ تعالیٰ کے اسماء کا ترجمہ کرنا

اللہ تعالیٰ کے اسماء کا اپنی زبان میں ترجمہ کرنا درست ہے، جس طرح دین کو سمجھنے کے لیے قرآن و حدیث کا ترجمہ کیا جاتا ہے، لیکن ترجمہ کرنے والا صاحب بصیرت ہو، اردو عربی دونوں زبانوں کو اچھی طرح جانتا ہو، تاکہ وہ ترجمہ درست طور پر کر سکے۔ (اللجنة الدائمة: 7115)