مشتبہ زمین کو وقف کے تابع چھوڑنے کا حکم
مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

سائل پر مشتبہ ہو گیا ہے کہ اس کی زمین کے ساتھ وقف زمین کا کچھ حصہ بھی شامل ہو گیا ہے

تمہارے پڑوس میں جو وقف کی زمین ہے اس کے متعلق احتیاط سے کام لو، اور اگر اس زمین کے متعلق تمہیں کچھ شبہ ہے تو اسے وقف کے تابع چھوڑ دو اور اس میں اپنی کوئی چیز کاشت نہ کرو، حدیث شریف میں ہے کہ رسول کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”جس میں تجھے شک ہے اسے چھوڑ کر وہ اپنا لو جس میں شک نہیں۔“ [سنن الترمذي، رقم الحديث 2518 سنن النسائي، رقم الحديث 5711]
[اللجنة الدائمة: 11185]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے