مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
497- سینما بنانا اور اس کا انتظام سنبھالنا
مسلمان کے لیے سینما بنانا ناجائز ہے، اور نہ اپنے لیے نہ کسی دوسرے کے لیے اس کا انتظام سنبھالنا ہی حلال ہے، کیونکہ یہ حرام لہو پر مشتمل ہے، نیز دنیا بھر کے سینما گھروں کے متعلق یہ ایک معروف بات ہے کہ ان میں حیا باختہ تصویریں اور فتنہ انگیز مناظر پیش کیے جاتے ہیں جو بے حیائی اور اخلاقی بگاڑ کی دعوت دیتے، جنسی جذبات بھڑکاتے ہیں اور پھر ان میں اکثر غیر محرم مردوں اور عورتوں کا اختلاط بھی ہوتا ہے۔
[اللجنة الدائمة: 3501]