دوران سجدہ پاؤں کی کیفیت
تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ

سوال : دوران سجدہ پاؤں رکھنے کا مسنون طریقہ بتلا کر ممنون فرمائیں ؟
جواب : دورانِ سجدہ دونوں پاؤں ملا کر کھڑے ہوں اور پاؤں کی انگلیوں کو قبلہ رخ کر کے دونوں ایڑیاں ملا کر رکھنی چاہئیں۔
حدیث میں آتا ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے بستر پر تھے اور رات کو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بستر پر نہ پایا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کرنا شروع کیا :
فَوَقَعَتْ يَدِيْ عَلٰي بَطْنِ قَدَمِهِ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ وَهُمَا مَنْصُوْبَتَانِ [مسلم، كتاب الصلاة : باب ما يقال فى الركوع والسجود 486 ]
”میرا ہاتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں کے تلوؤں پر لگا، آپ سجدہ کی حالت میں تھے اور آپ کے قدم مبارک کھڑے تھے۔“
اسی طرح ایک دوسری روایت میں آتا ہے :
فَوَجَدْتُّهُ سَاجِدًا رَّاصًّا عَقِبَيْهِ مُسْتَقْبِلًا بِاَطْرَافِ اَصَابِعِهِ الْقِبْلَةَ [ابن خزيمة 128/1، بيهقي فى السنن الكبرٰي 116/1، حاكم 128/1 ]
”میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدے کی حالت میں اس طرح پایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ایڑیوں کو ملانے والے اور اپنی انگلیوں کے سروں کو قبلہ رخ کرنے والے تھے۔ “

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل