تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿لَمْیَكُ٘نِالَّذِیْنَكَفَرُوْامِنْاَهْلِالْكِتٰبِ﴾”نہیں ہیں وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا اہل کتاب میں سے۔“یعنی یہود و نصاریٰ میں سے۔ ﴿وَالْ٘مُشْ٘رِكِیْنَ﴾ اور مشر کین اور دیگر قوموں کی تمام اصناف میں سے ﴿مُنْفَكِّیْنَ﴾”باز آنے والے۔“ یعنی یہ سب اپنے کفر اور ضلالت سے جدا نہیں ہوں گے، وہ اپنی گمراہی اور ضلالت میں بھٹکے رہیں گے اور مرور اوقات ان کے کفر میں اضافہ ہی کرے گا۔ ﴿حَتّٰىتَاْتِیَهُمُالْبَیِّنَةُ﴾ یہاں تک کہ ان کے پاس واضح دلیل اور نمایاں برہان آ جائے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
يقول تعالى: {لم يكنِ الذينَ كَفَروا من أهلِ الكتابِ}؛ أي: من اليهود والنصارى، {والمشركين}: من سائر أصناف الأمم، {مُنفَكِّينَ}: عن كفرهم وضلالهم الذي هم عليه؛ أي: لا يزالون في غيِّهم وضلالهم، لا يزيدهم مرور الأوقات إلاَّ كفراً، {حتَّى تأتِيَهُم البيِّنةُ}: الواضحة والبرهان الساطع.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔