تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿ یُّدْخِلُمَنْیَّشَآءُفِیْرَحْمَتِهٖ ﴾”وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کردیتا ہے۔“ پس اسے اپنی عنایت سے مختص کرتا ہے، اسے سعادت کے اسباب کی توفیق سے نوازتا ہے اور سعادت کے راستوں کی طرف اس کی راہ نمائی کرتا ہے۔ ﴿ وَالظّٰلِمِیْنَ ﴾ جنھوں نے ہدایت کی بجائے شقاوت کو منتخب کیا ﴿اَعَدَّلَهُمْعَذَابً٘ااَلِیْمًا﴾ تو ان کے ظلم اور عدوان کی پاداش میں، ہم نے ان کے لیے درد ناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{يُدْخِلُ مَن يشاءُ في رحمتِهِ}: فيختصُّه بعنايته، ويوفِّقه لأسباب السعادة، ويهديه لطُرُقِها، {والظَّالمين}: الذين اختاروا الشقاء على الهدى، {أعدَّ لهم عذاباً أليماً}: بظلمهم وعدوانهم.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔