تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ القيامة (75) — آیت 34

اَوۡلٰی لَکَ فَاَوۡلٰی ﴿ۙ۳۴﴾
یہی تیرے لائق ہے، پھر یہی لائق ہے ۔ En
افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
En
افسوس ہے تجھ پر حسرت ہے تجھ پر En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

پھر اللہ تعالیٰ نے اس کو وعید سنائی، فرمایا: ﴿ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىۙ۰۰ثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰى افسوس ہے تجھ پر، پھر افسوس ہے، پھر افسوس ہے تجھ پر، پھر افسوس ہے۔ یہ وعید کے کلمات ہیں اور تکرار وعید کے لیے ان کو مکرر کہا ہے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

ثم توعَّده بقوله: {أولى لك فأولى. ثم أولى لك فأولى}: وهذه كلماتُ وعيدٍ؛ كرَّرها لتكرير وعيدِهِ.