تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿ وَالَّذِیْنَفِیْۤاَمْوَالِهِمْحَقٌّمَّعْلُوْمٌ﴾”اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے۔“ یعنی زکاۃ اور صدقات میں سے ﴿ لِّلسَّآىِٕلِ﴾”سائل کے لیے۔“ جو سوال کرتا ہے ﴿ وَالْمَحْرُوْمِ﴾”اور محروم کے لیے۔“ یہ وہ مسکین ہے جو لوگوں سے سوال نہیں کرتا کہ لوگ اسے عطا کریں اور نہ اس کے حاجت مند ہونے کا پتہ چلتا ہے کہ لوگ اس پر صدقہ کریں۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{والذين في أموالهم حقٌّ معلومٌ}: من زكاة وصدقة، {للسائل}: الذي يتعرَّض للسؤال، {والمحروم}: وهو المسكين الذي لا يسألُ الناس فيعطوه ولا يفطنُ له فيتصدَّق عليه.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔