تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ الحاقة (69) — آیت 52

فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّکَ الۡعَظِیۡمِ ﴿٪۵۲﴾
پس اپنے بہت عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کر۔ En
سو تم اپنے پروردگار عزوجل کے نام کی تنزیہ کرتے رہو
En
پس تو اپنے رب عظیم کی پاکی بیان کر En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿ فَ٘سَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ پس تو اپنے رب عظیم کی پاگی بیان کرو۔ یعنی اسے ان اوصاف سے منزہ گردانیں جو اس کے جلال کے لائق نہیں، اس کے اوصاف جلال و جمال اور اوصاف کمال کا ذکر کر کے اس کی تقدیس بیان کریں۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{فسبِّح باسم ربِّك العظيم}؛ أي: نزِّههُ عما لا يَليق بجلاله، وقدِّسْه بذِكْرِ أوصاف جلاله وجماله وكماله.