تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ الرحمٰن (55) — آیت 9

وَ اَقِیۡمُوا الۡوَزۡنَ بِالۡقِسۡطِ وَ لَا تُخۡسِرُوا الۡمِیۡزَانَ ﴿۹﴾
اور انصاف کے ساتھ تول سیدھا رکھو اور ترازو میں کمی مت کرو۔ En
اور انصاف کے ساتھ ٹھیک تولو۔ اور تول کم مت کرو
En
انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول میں کم نہ دو En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿ وَاَ٘قِیْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ اور تم وزن انصاف سے کرو۔ یعنی جہاں تک تمھاری قدرت، طاقت اور تمھارے امکان میں ہے، وزن کو انصاف کے ساتھ قائم رکھو۔ ﴿ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِیْزَانَ یعنی اسے کم نہ کرو کہ اس کی ضد پر عمل کرنے لگو، اس سے مراد ہے ظلم و جور اور سرکشی ہے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{وأقيموا الوزنَ بالقسطِ}؛ أي: اجعلوه قائماً بالعدل، الذي تصل إليه مقدرتكم وإمكانكم، {ولا تُخْسِروا الميزانَ}؛ أي: لا تنقصوه وتعملوا بضدِّه، وهو الجور والظلم والطغيان.