تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ ص (38) — آیت 88

وَ لَتَعۡلَمُنَّ نَبَاَہٗ بَعۡدَ حِیۡنٍ ﴿٪۸۸﴾
اور یقینا تم اس کی خبر کچھ وقت کے بعد ضرور جان لو گے۔ En
اور تم کو اس کا حال ایک وقت کے بعد معلوم ہوجائے گا
En
یقیناً تم اس کی حقیقت کو کچھ ہی وقت کے بعد (صحیح طور پر) جان لو گے En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

﴿وَلَ٘تَ٘عْلَ٘مُنَّ نَبَاَهٗ اور تم اس کی خبر جان لو گے۔ یعنی جو اس نے خبر دی ہے ﴿بَعْدَ حِیْنٍ ایک وقت کے بعد اور یہ وہ وقت ہو گا جب ان پر عذاب واقع ہو گا اور تمام اسباب منقطع ہو جائیں گے۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

{ولَتَعْلَمُنَّ نبأه}؛ أي: خبره {بعد حينٍ}: وذلك حين يقع عليهم العذابُ، وتتقطَّع عنهم الأسبابُ.