تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
﴿فَاَقْبَلُوْۤااِلَیْهِیَزِفُّوْنَ ﴾ یعنی وہ لوگ بھاگے بھاگے آپ کے پاس آئے تاکہ آپ کو اس حرکت کا مزا چکھائیں۔ تحقیق کے بعد کہنے لگے ﴿ مَنْفَعَلَهٰؔذَابِاٰلِهَتِنَاۤاِنَّهٗلَ٘مِنَالظّٰلِمِیْنَ ﴾ (الانبیاء: 21؍59) ”ہمارے ان معبودوں کے ساتھ یہ معاملہ کس نے کیا ہے؟ وہ کوئی بڑا ہی ظالم شخص ہے۔“ ان سے کہا گیا: ﴿سَمِعْنَافَتًىیَّذْكُرُهُمْیُقَالُلَهٗۤاِبْرٰهِیْمُ﴾ (الانبیاء: 21/60) ”ایک نوجوان کو، جس کا نام ابراہیم ہے، ان کاتذکرہ کرتے ہوئے سنا ہے۔“ وہ کہتا تھا: ﴿تَاللّٰهِلَاَكِیْدَنَّاَصْنَامَكُمْبَعْدَاَنْتُوَلُّوْامُدْبِرِیْنَ ﴾ (الانبیاء: 21؍57) ”اللہ کی قسم! میں تمھاری عدم موجودگی میں، تمھارے بتوں کی خوب خبر لوں گا۔“ چنانچہ انھوں نے ابراہیم علیہ السلام کو زجروتوبیخ اور ملامت کی۔ آپ نے فرمایا: ﴿ بَلْفَعَلَهٗ١ۖ ۗ كَبِیْرُهُمْهٰؔذَافَسْـَٔلُوْهُمْاِنْكَانُوْایَنْطِقُوْنَ۰۰فَرَجَعُوْۤااِلٰۤىاَنْفُسِهِمْفَقَالُوْۤااِنَّـكُمْاَنْتُمُالظّٰلِمُوْنَۙ۰۰ثُمَّنُكِسُوْاعَلٰىرُءُوْسِهِمْ١ۚلَقَدْعَلِمْتَمَاهٰۤؤُلَآءِیَنْطِقُوْنَ۰۰قَالَاَفَتَعْبُدُوْنَ۠مِنْدُوْنِاللّٰهِمَالَایَنْفَعُكُمْشَیْـًٔؔاوَّلَایَضُرُّكُمْ﴾ (الانبیاء: 21؍63-66) ”بلکہ یہ سب کچھ ان کے اس بڑے بت نے کیا ہے، اگر یہ بول سکتے ہیں تو انھی سے پوچھ لو، انھوں نے اپنے دل میں غور کیا اور بولے:بے شک تم ظالم ہو، پھر وہ پلٹ گئے اور کہنے لگے: تو اچھی طرح جانتا ہے کہ یہ بولتے نہیں۔ ابراہیم نے کہا: تب کیا تم اللہ کو چھوڑ کر ان ہستیوں کی عبادت کرتے ہو جو کچھ نفع پہنچا سکتے ہیں نہ نقصان؟“
﴿قَالَ ﴾ اس مقام پر ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا: ﴿اَتَعْبُدُوْنَمَاتَنْحِتُوْنَ﴾ یعنی جن کو تم خود اپنے ہاتھوں سے بناتے اور تراشتے ہو۔ تم ان چیزوں کو کیسے پوجتے ہو جن کو تم نے خود اپنے ہاتھوں سے گھڑا ہے اور اللہ تعالیٰ کے لیے اخلاص کو چھوڑ دیتے ہو؟ جس نے ﴿خَلَقَكُمْوَمَاتَعْمَلُوْنَ۰۰ ﴾”تم کو اور جو تم کرتے ہو اس کو پیدا کیا۔“
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
{فأقبلوا إليه يزِفُّونَ}؛ أي: يسرعون ويُهْرَعون؛ يريدون أن يوقعوا به بعد ما بحثوا و {قالوا: مَنْ فَعَلَ هذا بآلهتنا إنَّه لمن الظالمين}؟ {وقيل لهم: سمِعْنا فتى يذكُرُهم يُقالُ له: إبراهيمُ}، يقول {تالله لأكيدنَّ أصنامَكُم بعدَ أن تُوَلُّوا مدبِرين}. فوبَّخوه ولاموه، فقال: {بل فَعَلَه كبيرُهم هذا فاسألوهم إن كانوا ينطِقون. فرجَعَوا إلى أنفسِهِم فقالوا إنَّكم أنتم الظالمونَ. ثم نُكِسوا على رؤوسِهِم لقد علمتَ ما هؤلاء ينطِقون. قال أفتعبدُونَ من دون اللهِ ما لا ينفعكم شيئاً ولا يضرُّكم ... } الآية، و {قال} هنا: {أتعبدُونَ ما تَنْحِتونَ}؛ أي: تنحِتونه بأيديكم وتصنعونه؛ فكيف تعبُدونهم وأنتم الذين صنعتُموهم، وتتركون الإخلاصَ لله الذي {خَلَقَكُم وما تعمَلون}؟!
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔