تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی
یہ لوگ اپنے شرک کے ساتھ ساتھ ناپ تول میں بھی کمی کرتے تھے۔اس لیے شعیب علیہ السلام نے ان سے فرمایا: ﴿اَوْفُواالْكَیْلَ﴾” ناپ کو پورا کرو“﴿وَلَاتَكُوْنُوْامِنَالْمُخْسِرِیْنَ ﴾”اور کم کرکے دینے والوں میں شمولیت نہ کرو۔“ یعنی جو ناپ تول میں کمی کر کے لوگوں کے مال کم کرتے ہیں، ان کے مال ہتھیا لیتے ہیں ﴿ وَزِنُوْابِالْقِسْطَاسِالْمُسْتَقِیْمِ ﴾ یعنی پورا تولنے والے درست ترازو کے ساتھ تولو جو کسی طرف نہ جھکے۔ ﴿ وَاتَّقُواالَّذِیْخَلَقَكُمْوَالْجِبِلَّةَالْاَوَّلِیْ٘نَ﴾”اور اس سے ڈرو جس نے تم کو اور تم سے پہلے خلقت کو پیدا کیا۔“ یعنی جس نے گزشتہ نسلوں کو پیدا کیا، وہ جس طرح تمھاری تخلیق میں منفرد ہے اسی طرح اس نے تم سے پہلے لوگوں کو کسی کی شراکت کے بغیر پیدا کیا۔ اس لیے اس اکیلے کو عبادت اور توحید کا مستحق جانو جس طرح اس نے تمھیں وجود عطا کیا اور تمھیں بے شمار نعمتوں سے سرفراز کیا اسی طرح تم بھی ان نعمتوں پر اس کا شکر ادا کرو۔
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں
وكانوا مع شِرْكِهِم يَبْخَسون المكاييل والموازينَ؛ فلذلك قال لهم: {أوفوا الكَيْل}؛ أي: أتمُّوه وأكملوه، {ولا تَكونوا من المُخْسِرينَ}: الذين ينقصون الناس أموالهم ويسلبونها ببَخْسِ المكيال والميزان، {وزِنوا بالقسطاس المستقيم}؛ أي: بالميزان العادل الذي لا يميل، {واتَّقوا الذي خَلَقَكُم والجِبِلَّةَ الأولينَ}؛ أي: الخليقة الأولينَ؛ فكما انفرد بخلقِكُم وخلقِ من قَبْلَكُم من غير مشاركةٍ له في ذلك؛ فأفْرِدوه بالعبادة والتوحيد، وكما أنعم عليكم بالإيجاد والإمداد بالنعم؛ فقابلوه بشكره.
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔