تفسیر السعدی (عبدالرحمٰن السعدی) — سورۃ النحل (16) — آیت 117

مَتَاعٌ قَلِیۡلٌ ۪ وَّ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۱۷﴾
بہت تھوڑا فائدہ ہے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔ En
(جھوٹ کا) فائدہ تو تھوڑا سا ہے مگر (اس کے بدلے) ان کو عذاب الیم بہت ہوگا
En
انہیں بہت معمولی فائده ملتا ہے اور ان کے لئے ہی دردناک عذاب ہے En

تفسیر السعدی (تیسیر الکریم الرحمٰن) از شیخ عبدالرحمٰن السعدی

اللہ تبارک و تعالیٰ ان کو ضرور ذلیل و رسوا کرے گا، اگر انھوں نے اس دنیا سے فائدہ اٹھایا بھی ﴿ مَتَاعٌ قَلِیْلٌ تو یہ بہت ہی قلیل متاع ہے اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے ﴿ وَّلَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے
عربی متن (تفسیر السعدی) دیکھیں

وإن تمتَّعوا في الدُّنيا؛ فإنَّه {متاعٌ قليلٌ}: ومصيرهم إلى النار، {ولهم عذابٌ أليمٌ}.