ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الليل (92) — آیت 13

وَ اِنَّ لَنَا لَلۡاٰخِرَۃَ وَ الۡاُوۡلٰی ﴿۱۳﴾
اور بلاشبہ ہمارے ہی اختیار میں یقینا آخرت اور دنیا ہے۔ En
اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں
En
اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

13۔ اور آخرت اور دنیا (دونوں کے) ہم ہی [6] مالک ہیں
[6] یعنی آخرت کے مالک بھی ہم ہیں اور دنیا کے بھی۔ اب جو شخص ہم سے دنیا ہی طلب کرتا ہے اسے ہم دنیا ہی دیتے ہیں وہ بھی اتنی جتنی ہم چاہتے ہیں اور جو ہم سے آخرت کا طلبگار ہوتا ہے اسے آخرت تو ضرور دیتے ہیں اور دنیا بھی اتنی ضرور دے دیتے ہیں جتنی اس کے مقدر ہے۔