ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ التوبة (9) — آیت 22
خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ عِنۡدَہٗۤ اَجۡرٌ عَظِیۡمٌ ﴿۲۲﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
جس میں وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں ہمیشہ۔ بے شک اللہ ہی ہے جس کے پاس بہت بڑا اجر ہے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
(اور وہ) ان میں ابدالاآباد رہیں گے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کے ہاں بڑا صلہ (تیار) ہے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
وہاں یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں اللہ کے پاس یقیناً بہت بڑے ﺛواب ہیں

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

22۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ بلا شبہ اللہ کے ہاں (ان کے لئے) بہت بڑا اجر ہے

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل