ترجمہ و تفسیر کیلانی — سورۃ الانشقاق (84) — آیت 22

بَلِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا یُکَذِّبُوۡنَ ﴿۫ۖ۲۲﴾
بلکہ وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا جھٹلاتے ہیں۔ En
بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
En
بلکہ جنہوں نے کفر کیا وه جھٹلا رہے ہیں En

تيسير القرآن از مولانا عبدالرحمن کیلانی

22۔ بلکہ کافر لوگ تو (الٹا) [17] جھٹلا دیتے ہیں
[17] یعنی قرآن کو سن کر بھی ان کے دل میں اللہ کا خوف پیدا نہیں ہوتا نہ مسلمانوں کی طرح اس کے آگے جھکتے یا سجدہ کرتے ہیں۔ بلکہ الٹا قرآن کو ہی جھٹلانے لگتے ہیں اور جو کچھ قرآن پیش کرتا ہے سب باتیں جھوٹی ہی سمجھتے ہیں۔